اچھی باتیں جنہیں پڑھ کر دلی اور زہنی سکون ملتا ہے ۔

کوئی تمہارا دل دکھا دے تو ناراض مت ہونا کیونکہ قدرت کا قانون ہے کہ جو پھل میٹھا ہوتا ہے لوگ پتھر بھی اسی کو مارتے ہیں
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ


اپنے حصے کا کام کیے بغیردعا پر بھروسا کرنا حماقت ہے۔اور اپنی محنت پر بھروسہ کر کے دعا نہ کرنا حماقت ہے

شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ
***
خونی رشتے وہ وٹامنز ہوتے ہیں جن کے بغیر انسان جوانی تو گزار سکتا ہے لیکن بڑھاپا نہیں
***
اگر تمہاری آنکھیں خوبصورت ہیں تو تم دنیا سے محبت کرو گے لیکن اگر تمہاری زبان خوبصورت ہے تو دنیا تم سے محبت کرے گی
***
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بہت سے دوست ہوں تو ہر ایک سے ہنس کر ملو۔ دوسروں کی بات سنتے ہوے ایک آدھ بار قہقہ لگا دینا یا مسکرا دینا دوسروں کو مجبور کر دے گا کہ وہ دوبارہ آپ سے بات کریں

No comments:

Post a Comment